قومی جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے احکامات پرکو رونا وائرس سے بچائو بارے ماتحت عدلیہ سے عملدرآمد کی رپورٹ طلب

جمعرات 13 اگست 2020 16:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے قومی جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے احکامات پرکورونا وائرس سے بچائو بارے ماتحت عدلیہ سے عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے صوبے بھر کے سیشن ججز کو بھجوائے گئے مراسلہ میںہدایت کی ہے کہ یہ بتایاجائے کہ جنوری سے جولائی تک ضلعی عدالتوں نے کتنے مقدمات نمٹائے،اور جنوری سے جولائی تک کتنے مقدمات ضلعی عدالتوں میں دائر ہوئے۔

مراسلہ میں ماتحت عدلیہ سے ججز، عدالتی عملے، وکلاء اور سائلین کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔مراسلہ کے مطابق پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں سے موصولہ تفصیلات کی مکمل رپورٹ لاء اینڈ جسٹس کمیشن پاکستان کو بھجوائی جائے گی۔ لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے پنجاب بھر کے سیشن ججوں کو بھجوائے گئے مراسلے کے ساتھ بھجوائے جانیوالے اعدادوشمار کیلئے پروفارما بھی لف ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں