انصاف ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے زیرِاہتمام لاری اڈا میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا

جمعہ 14 اگست 2020 23:49

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے لاری اڈے پر انصاف ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور آزادی کا کیک کاٹا،جشن آزادی کی تقریب سے ملک امانت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اس کی ہمیں قدر کرنی چاہئے ، حصول پاکستان کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور عہدکرتے ہیںکہ پاک وطن کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے، میں پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، تقریب میں لاری اڈا کے ایڈمنسٹریٹر احمد رضا بٹ، چیئرمین حمید خان، صدر شکیل بٹ، جنرل سیکرٹری خاقان سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں