مو لانا فضل الرحمن پر نیب کے الزامات غلط ثا بت ہو نگے‘ بلا ل میر

بدھ 23 ستمبر 2020 13:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) سر براہ جمعیت علما ئے اسلام (ف)کے معاو ن خصوصی برائے لاہور محمد بلا ل میر نے کہا ہے کہ مو لانا فضل الرحمن پر نیب کے الزامات غلط ثا بت ہو نگے،اے پی سی کامیا بی کے فوری بعد نیب کا سیا سی لو گو ں کیخلا ف حرکت میں آنا حکومتی بو کھلاہٹ کا نتیجہ ہے، نیب حکومت کا چا بی والا کھلو نا بن چکا جو سیا ستدانو ں کوڈرانے اور جھکانے کیلئے استعمال ہو رہاہے۔

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں جے یو آئی کے رہنمائوں حاجی منظور خان آ فرید ،حا فظ عبد الرحمن و دیگر سے گفتگوکر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ طاقتور لوگ احتساب سے محفوظ ہیں اور مخالفین کو احتساب کا نشانہ بنایا جارہا ہے، حکومت اور حکومتی ادارے مکمل طور پر بوکھلاہٹ کا شکارہو چکے ہیں انہیں کچھ پتہ نہیں رہاکہ ہم کیاکررہے ہیں سیا سی جماعتو ں کو ہر حکومت میں مقدما ت کا سامنا رہا مگر موجودہ حکومت نے تو انتقامی کاروائیو ں کی انتہا کردی ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ جے یو ا ٓئی ملک میں اسلامی نظام کے نفاد کیلئے جدو جہد کر رہی ہے جے یوآئی کی ترجیح بنگلے کار کو ٹھیاں نہیں ہے ،اس لیے مو لانا فضل الرحمن کو اگر نیب نے بلا یا تو وہ ضرور نیب کے سامنے پیش ہو نگے نیب ان پر لگائے گئے جھوٹے الزاما ت پر شرمندہ ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں