سعودی عرب و پاکستان کے درمیان اخوت ، محبت اور عقیدے کا رشتہ ہے، طاہر محمود اشرفی

بدھ 23 ستمبر 2020 19:05

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) پاکستان کو عالم اسلام میں ممتاز حیثیت ہے ، پاکستان سعودی عرب تعلقات ایمان اور عقیدے کے تعلقات ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کی عوام کے درمیان اخوت ، محبت اور عقیدے کا رشتہ ہے، سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی عرب کی عوام اور قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور صدر دارالافتاء پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے عرب ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو وحدت اور اتحاد کی ضرورت ہے اور وحدت اور اتحاد کا مرکز مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ ہے، پاکستان کے تمام اسلامی اور عرب ممالک سے برادرانہ تعلقات ہیں ، پاکستان اور سعودی عرب اسلامی تعاون تنظیم کے بانی رکن ہیں، امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے تمام اسلامی ممالک بالخصوص سعودی عرب کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات پر دونوں قوموں کو فخر ہے ، ہم مصائب اور مشکلات میں ایک دوسرے کے ساتھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ارض حرمین شریفین کی سلامتی و استحکام کے حوالہ سے موقف واضح ہے ، پوری امت مسلمہ کیلئے ارض حرمین شریفین کا امن و استحکام اہم ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ان کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان اور سعودی عرب کی عوام کو 90 ویں قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں