کینٹ ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ

ہفتہ 26 ستمبر 2020 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان کی ہدایت پرکینٹ ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ایس پی کینٹ ڈویژن فرقان بلال کی قیادت میںکینٹ ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث156ملزمان گرفتار کر لیئے۔

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کی05 ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سی18 پسٹلز،04رائفلز اور درجنوں گولیاںبرآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی21ملزمان کے قبضہ سی02کلوگرام سے زائد چرس اور72 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازی میں ملوث25 ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہزاروںروپے ٹکڑی رقم برآمدکی گئی۔

قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران 03ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ڈکیتی ، چوری، چیک ڈس آنر، دھوکہ دہی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 21 اشتہاری جبکہ33 عدالتی مجرمان گرفتار کئے گئے۔پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ،کرایہ داری،گداگری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر27ملزمان گرفتار کئے گئی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں