لاہور وومن ونگ سائوتھ اور نارتھ کی تنظیموں کا اعلان ، نوٹیفیکیشن جاری

پیر 28 ستمبر 2020 20:26

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی صدرو رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ کامران نے لاہور سائوتھ اور نارتھ وومن ونگ کی ضلعی تنظیموں کا اعلان کرکے نوٹیفیکشن جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

صدر شمالی لاہور وومن ونگ عائشہ خالد، سینئرنائب صدر روبینہ اختر، نائب صدور شاہینہ کوثر، فرحانہ فاروق، جنرل سیکرٹری آمنہ عامر فاروق، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مدیحہ وقاص، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثمینہ مانو ، فوزیہ ثناء اللہ ، حمیرا حنان ، سیدہ شہزادی ، فرحت بیگ ، سیکرٹری اطلاعات عطیہ سعد، سیکرٹری فنانس روبینہ یعقوب جبکہ صدر جنوبی لاہور وومن ونگ نازیہ گیلانی ، سینئرنائب صدر عاصمہ نعیم ، نائب صدو ر آشیماء شجاع ، ثمینہ میر، جنرل سیکرٹری آصفہ طیب میر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عفت سعود ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز، مصباح عدنان، ثمینہ پروین ، کوثر ٹوانہ ، کرن ندیم ، ساجدہ فاروق چشتی، نادرہ عمر ، سیکرٹری اطلاعات فرحت خالد، فنانس سیکرٹری ارم اکمل ہونگی ۔

ثانیہ کامران نئی عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی اور کامیابی کے لئے اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لائیںگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں