پارٹی کی واضح تنبیہ کے باوجود لیگی اراکین اسمبلی کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

جلیل شرقپوری ، چودھری اشرف انصاری ، غیا ث الدین ، محمد فیصل خان نیازی کی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات

منگل 29 ستمبر 2020 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) پارٹی کی جانب سے واضح تنبیہ کے باوجود مسلم لیگ(ن) کے اراکین اسمبلی کی وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ، پارٹی قائد کے بیان سے لا تعلقی اختیار کرنے پر پارٹی رکنیت سے معطل ہونے والے جلیل احمد شرقپوری نے بھی وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اراکین پنجاب اسمبلی چودھری اشرف علی انصاری، محمد غیاث الدین، محمد فیصل خان نیازی اورجلیل احمد شرقپوری نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات کر کے اپنے حلقوں اور علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعلی نے اراکین اسمبلی کو ان کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

اس موقع پر وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے کہا کہ میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، اراکین اسمبلی کے جائز مسائل فوری حل کیے جائیں گے، اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں