(ق)لیگ نے اپنے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے‘رائوعابد علی واجد

بدھ 30 ستمبر 2020 13:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) سابقہ آزاد امیدوار پی پی 183 را ئوعابد علی واجدنے کہاہے کہ (ق)لیگ نے اپنے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، اب بھی(ق) لیگ پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب کے اندر کئی سالوں سے در پیش مسائل کا خاتمہ کررہی ہے،مسلم لیگ (ق) نے اپنے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہزاروں افراد کو روز گار کے مواقع دیئے۔

ان خیالا ت کااظہار انہوں نے فیلنگ ویلفیئر فانڈیشن رجسٹرڈ کے سرپرست اعلی بزرگ را واجد علیخاں نائب صدر نوید عالم،نائب صدر محمد سرور،جنرل سیکرٹری محمد یوسف ضیائی،انفارمیشن سیکرٹری اصغر رحمت،لیگل ایڈوائزر را عمران واجد ایڈوکیٹ،جوائنٹ سیکرٹری طاہرہ جاوید،ایگزیکٹو ممبر سیدہ فروا ،ایگزیکٹو ممبر یاسمین رحمت،ایگزیکٹو ممبر فرزانہ اسحاق ودیگر عہدداران سے ملا قا ت پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ پاکستان کے عوام مسلم لیگ(ق)کے سنہری دو رکو یاد کررہے ہیں،( ق) لیگ نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں حقیقی معنوں میں پاکستان بھر میں ریکارڈترقیاتی کام کروائے۔چوہدری برادران حقیقی معنو ں میں ملک اور قوم کے خیر خواہ ہیںملک کی تر قی اور بے روزگاری کا خا تمہ چوہدری پرویزالٰہی کی ہمیشہ تر جیح رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں