پی ڈی ایم کی قیادت سیاسی انتشار کے ذریعے ملکی ترقی کے عمل کو روکنا چاہتی ہیں، آصف جٹ

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:32

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2020ء) : تحریک انصاف کے رہنمائ آصف جٹ نے کہاکہ محب وطن قوتیں ملکی ترقی کے لئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، پی ڈی ایم کی قیادت سیاسی انتشار کے ذریعے ملکی ترقی کو روکنا چاہتی ہیں، اللہ کاشکر ادا کرتے ہیں کہ آج پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ، وزیراعظم عمران خا ن اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت سے ملک درست سمت کی طرف گامزن ہے ، حکومت بے روزافراد کو روز گار کی فراہمی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس سے بے روزگار افراد کو روز گار کے مواقع فراہم ہونگے ، حکومت کو عام آدمی کی مشکلات کا احساس ہے ، حکومت کی تمام پالیسیوں کا محور اور مرکز عام آدمی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں