اپوز یشن جماعتیں ر یا ستی اداروں کو سیا ست میں نہ گھسیٹیں ‘سمیرا ساہی

اتوار 25 اکتوبر 2020 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہ اپوز یشن جماعتیں ر یا ستی اداروں کو سیا ست میں نہ گھسیٹیں،2018میں عوام نے جن جماعتو ں کو مسترد کیا وہ 2023کے انتخابا ت تک صبر کریں عوام کو تنگ نہ کر یں، فوج نے ہمیشہ قانون اورآ ئین کے دائرے میں رہ کر کسی ہنگامی واقعہ سے بچنے کیلئے الیکشن میں ڈیوٹی کی۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ فوج پوری قوم کیلئے باعث عز ت مقام ادارہ ہے جب بھی ملک پر کو ئی مشکل وقت آیا فوج نے ملکی د فا ع کیلئے جانیں قر بان کیں ، عوام کے مسترد شدہ سیا ست دان فوج پر تنقید کر کے ملک د شمنی کا مظاہرہ نہ کر یں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن تحریک انصا ف حکومت کی مخا لفت میں اداروں پر تنقید کرنے سے بازآ جائے اسی میں ان کی بہتر ی ہے۔ عوام نے 2018میں جن سیا سی خاندانو ں کو مسترد کیا ہے وہ مختلف شہرو ں میں سرکس لگا کر عوام کو تنگ نہ کریں۔اپوز یشن جماعتو ں کا بیانیہ عوام نے پہلے بھی مسترد کیا تھا اب بھی اپوز یشن بیانیہ کو عوامی پذیرائی نہیں ملے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں