صنعتی شعبہ میںگیس کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا ‘راجہ عدیل

پیداواری لاگت میں کمی کیلئے بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے ‘سینئر نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

منگل 27 اکتوبر 2020 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے بجلی کمپنیوں و دیگر صنعتوں کیلئے گیس مہنگی کرنے اور اس کا اطلاق یکم ستمبر سے کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی شعبہ میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ بجلی کمپنیوں کیلئے CNGمہنگی کرنے سے بجلی مہنگی اور اس کے باعث ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک میں ہوشربا مہنگائی برپا ہوگی انہوںنے کہا کہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے اعلانات کے باوجود حکومتی اقدامات ملک میں ہوشربا مہنگائی کا باعث ہیںجس کے باعث انڈسٹریز اور تاجر برادری پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہبڑھتی ہوئی مہنگائی سے انڈسٹریز اور ٹریڈرز کو نقصان ہورہا ہے کاروبار کرنے کی لاگت میں اضافہ نے صنعتکاروں اور تاجروں کی زندگی کو مشکل بنادیا ہے۔انہوںنے کہا کہ عام صنعتوں گیس کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے کیونکہ اس سے ان صنعتوں کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی اور ملک میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں