مریم نواز کو کورونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دینے والے پہلے عمران خان کا دماغی اور کورونا ٹیسٹ کرائیں‘ عظمیٰ بخاری

حکومتی ترجمانوں میں پریس کانفرنسز کرنے کی ریس ،ترجمانوں میں ٹی وی سکرینوں پر نظر آنے کیلئے مقابلے بازی چل رہی ہے

جمعہ 27 نومبر 2020 19:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کو کورونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دینے والے پہلے عمران خان کا دماغی اور کورونا ٹیسٹ کرائیں،حکومتی ترجمانوں میں پریس کانفرنسز کرنے کی ریس لگی ہے،ڈبہ پارٹی کے ترجمانوں میں ٹی وی سکرینوں پر نظر آنے کیلئے مقابلے بازی چل رہی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنا کورونا ٹیسٹ کراچکی ہیں ،عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کرنے شاید ڈونلڈ ٹرمپ آئیں گی فیاض چوہان سے وزارت اطلاعات چھن جانے کا غم برداشت نہیں ہورہا،اور فردوس اعوان کا تو اخلاقیات ،روایات اور تمیز سے کچھ لینا دینا نہیں۔فیاض چوہان نے کم عمری میں چھ ماہ جیل کاٹی اس لیے ذخم ابھی تک تازہ ہیں ،چوہان صاحب دوبارہ بھی جیل یاترا ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا حکومتی ترجمانوں کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہامریم نواز پاکستان کے تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم کی بیٹی ہیں انٹرنیشنل میڈیا ان کی بات کو سنجیدہ لیتا ہے،یہ حقائق اور آپ کے سیاہ کرتوت جلد یا بدیر سامنے تو آئیں گے۔مریم نواز نے جیل میں پیش آنے والے سلوک سے پردہ اٹھاکر عمران حکومت کا اصلی چہرہ بے نقاب کیا ہے،ایک سوال کے جواب میں کچھ حقائق کہے،اور ساتھ میں کہا پورے حقائق ابھی نہیں بتائے کیونکہ ہمدردی کارڈ نہیں کھیلنا چاہتی۔کرایے کے ترجمان اپنے آقا کا دفاع کرنے کیلئے جھوٹ اور پروپیگنڈے کا سہارا لے رہے ہیں۔حکومت کی ساری دال کالی اور پتھریلی ہے لہذا یہ دال اب مزید نہیں گل سکتی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں