کورونا وباء میںمکمل لاک ڈائون کا مطالبہ قوم و ملک کے مفاد کیخلاف ہے ‘سلیم بریار

اپوزیشن جلسے کورونا وباء میں اضافہ کا باعث،عوامی جانوں سے نہ کھیلا جائے ‘سینئر نائب صدر پنجاب

پیر 30 نومبر 2020 16:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد سلیم بریار نے کہا ہے کہ کورونا وباء میں مکمل لاک ڈائون کا مطالبہ قوم و ملک کے مفاد کے خلاف ہے ،بھوک و افلاس بے روزگار ی کورونا سے زیادہ بڑے مسائل ہیں جن سے احتیاطی تدابیر سے ہی نمٹا جاسکتا ہے انہوںنے کہا کہ کورونا وباء کے پھیلائو کے باعث احتیاطی تدابیر کا دامن نہ چھوڑا جائے ۔

بداحتیاطی کورونا وباء کے پھیلائو کا باعث ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میںعہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوہدری سلیم بریار نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسے کورونا وباء میں اضافہ کا باعث بن سکتے ہیں اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے جلسے جلوسوں سے اجتناب اور عوامی جانوں س نہ کھیلا جائے ۔انہوںنے کہا کہ عوام نے موجودہ حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے حکومت اپنی مدت سابق حکومتوں کی طرح پوری کرے گی ۔جلسے جلوس کی بجائے مفرور قیادت کو ملک میں لاکر عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں