بھارت جتنی کوشش کر لے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں سکتا‘سمیرا ساہی

منگل 1 دسمبر 2020 12:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہ بھارت جتنی کوشش کر لے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں سکتا، مودی نہتے کشمیریوں پر طاقت کا استعمال فوری بند کرے اور بھارت میں اقلیتی قیدیوں کو رہا کرے،انڈیا کشمیری قیادت کو اپنا مقدمہ لڑنے کیلئے بین القوامی دنیا کے سامنے جانے دے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اگر کشمیری مسلمان نہ ہوتے تو پوری دنیا ان کے ساتھ کھڑی ہوجاتی، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جب مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے تو عالمی برادری خاموش رہتی ہے۔انہو ں نے کہاکہ کشمیر پر صرف کشمیریوں کا حق ہے اور اس کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں کو ہی کرنا ہے۔ صدیوں سے کشمیری بھائی ظلم سہتے آئے ہیں۔ انسانی حقو ق کے عا لمی تنظیمیں بھار تی جار حیت کاعملی طور پر نو ٹس لیں اور کشمیر یو ں کی ہر حوالے سے مدد کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں