ٹا ئی ٹینک اور ’’پی ٹی آئی کپتان‘‘ کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی‘ سلیم ر ضا

اس سے پہلے ’’کپتان ‘‘ٹا ئی ٹینک جیسا ملک کیسا تھ سلوک کرے عوا م اس کیخلاف میدان آ ئیں

بدھ 2 دسمبر 2020 11:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ ٹا ئی ٹینک اور ’’پی ٹی آئی کپتان‘‘ کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی،اس سے پہلے کہ ’’کپتان ‘‘ٹا ئی ٹینک جیسا ملک کے سا تھ سلوک کرے عوا م اس کیخلاف میدان آ ئیں،دو نو ں کپتان دنیا میں تباہی کا سبب بنے میڈان پاکستان کپتان بھی ملکی معیشت کوسمندر برد کر چکا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ13د سمبر کو مینار پاکستان پر عوام کا ٹھا ٹھیں مار تا سمندر پاکستانی کپتان سے نجات کا سبب بنے گا کپتان حکومت ہر محاذ پراپنی ناکامی کے جھنڈے گاڑ چکی ہے کپتان کی بہتر ی اسی میں ہے کہ وہ عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہو ئے فوری مستعفی ہو جائے۔انہو ں نے کہاکہ اگر بزدارحکومت نے ملتان جیسے لاہور میں حالا ت پیدا کرنے کی کو شش کی تواسے سخت عوامی رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ ان شا ء اللہ مینار پاکستان پرہو نے والا جلسہ تاریخی ہو گا ۔ پی ڈی ایم کے کامیاب جلسو ں سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہو چکی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں