کمشنر لاہور ڈویژن کی زیر صدارت واسا سے متعلقہ امور کے حوالے سے اجلاس

مارکیٹ کمیٹی اپنی آمدن کا مختص حصہ منڈی کے سیوریج کیلئے خرچ کرے‘کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار احمد

جمعہ 15 جنوری 2021 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن نے کہا ہے کہ واسا، ایم سی ایل اور ایل ڈبلیو ایم سی کا اشتراک کار صاف لاہور کی ضمانت ہے،مارکیٹ کمیٹی اپنی آمدن کا مختص حصہ منڈی کے سیوریج کیلئے خرچ کرے۔کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن کی زیر صدارت واسا سے متعلقہ امور کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز، سی سی او ایم سی ایل حافظ شوکت علی، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران سلطان، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی لاہور شہزاد چیمہ سمیت ایم سی ایل اور واسا کے تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ پھل و سبزی منڈی بادامی باغ کی صفائی اور سیوریج کو مکمل فعال کیا جائے۔

(جاری ہے)

صفائی اور کچرا روزانہ کی بنیاد پر اٹھایا جائے۔ اگرچہ سبزی منڈی زیریں حصے میں واقع ہے مگر بہتر ڈرینیج سسٹم سے بارشی پانی کو نکالا جا سکتا ہے۔ واسا، مارکیٹ کمیٹی اور ایم سی ایل کی مشترکہ کمیٹی ایک ماہ میں تجاویز پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرے۔ ایڈیشنل کمشنر اشتمالیات کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔ کمشنر لاہور کی ہدایت پر گوالوں کے بھینسوں کے باڑوں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ایم ڈی واسا، سی سی او اور سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی ایل پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی۔

کمشنر لاہور نے ڈرینز بچاو اور صفائی کیلئے بھینسوں کے باڑوں کے خاتمے کیلئے جامع رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز نے کہا کہ گندگی کے باعث سیورز و ڈرینوں کی بندش کیلئے ابھی فعال ہونا ضروری ہے تاکہ آمدہ بارشوں کے موسم میں منڈی میں کاروبار کرنیوالوں اور خریداروں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں