پنجاب بھرمیں 737 ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق 795 زخمی ہوئے

منگل 19 جنوری 2021 17:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) لاہور: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں737روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 453افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔342معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (62فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 316ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور30مسافر366اور123پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ165ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت169متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد65حادثات میں 77متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگجرانوالہ61حادثات میں59متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل805متاثرین میں657مرد اور148خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں141افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 427افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ237زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں599موٹر سائیکلز،115آٹو رکشے،84موٹر کاریں،26وین06مسافربسیں،21ٹرک اور107دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں