لاہور: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہسپتال منتقل

جمعرات 21 جنوری 2021 20:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) چوہنگ کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر نامعلوم ڈاکوئوں کی فائرنگ سے سجاد نامی شہری زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

واردات کی اطلاع ملتے ہی چھانہ چوہنگ پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان سجاد کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد پولیس نے نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں