پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے

جمعہ 22 جنوری 2021 23:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصورمنظر جاوید علی کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن ،امہ القدس کو تبدیل کر کے او ایس ڈی ،ڈائریکٹر جنرل بلدیات آسیہ گل کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر قصور ، ڈائریکٹر جنرل اوورسیز پاکستان کمیشن نائلہ باقر کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیئرشیخ کو تبدیل ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک ،خرم شہزاد کوسیکشن آفیسر ہوم ڈیپارٹمنٹ، محمداعظم کوسیکشن آفیسر لوکل گورنمنٹ اینڈکمیونٹی ڈویلپمنٹ،رمضان علی کو سیکشن آفیسر لٹریسی اینڈنان فارمل بیسک ایجوکیشن،مظفرمختار کو سیکشن آفیسرہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،سیکشن آفیسر محمداقبال کی خدمات ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ،محمدعامرقریشی کوسیکشن آفیسر محکمہ سیاحت،محمد سلیم نورکوسیکشن آفیسرآئی اینڈسی ونگ ایس اینڈجی اے ڈی،وقاص اسلم مارتھ اورحافظ محمد سلمان تنویرکی خدمات ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ،محمداعتزازاسلم مارتھ کی خدمات ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی ،سجادمحمود بابر کی خدمات ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور احمد نوازکی خدمات ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی سرگودھا کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں