پولیس بدمعاشوں اور قبضہ گروپوں کو نکیل ڈالے ہوئے ہے،شہریوں کی جمع پونجی پر شب خون مارنے نہیں دینگے ‘غلام محمود ڈوگر

شہر میں بدمعاشوں، قبضہ مافیا اور نوسربازوں کی کوئی گنجائش نہیں زمینیں ہتھیانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے‘سی سی پی او لاہو ر

اتوار 28 فروری 2021 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ لاہور پولیس بدمعاشوں اور قبضہ گروپوں کو نکیل ڈالے ہوئے ہے،شہریوں کی جمع پونجی پر شب خون مارنے نہیں دیں گے۔شہر میں بدمعاشوں، قبضہ مافیا اور نوسربازوں کی کوئی گنجائش نہیں زمینیں ہتھیانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

سی سی پی او آفس میں قبضہ مافیا اور بدمعاشوں کے ستائے شہریوں کی دادرسی کیلئے سیل قائم ہے، شہری قبضہ کے متعلق نان ایمرجنسی ہیلپ لائن 1242 پر کال کر سکتے ہیں۔لاہور پولیس نے اوورسیز پاکستانی شہری جمیل سے بھتہ مانگنے اور پلاٹ پر قبضے کی کوشش پر منشاء بم اور اس کے بیٹوں پر مقدمہ درج کرکے قبضے کی کوشش ناکام بنا دی،ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منشا بم کے بیٹوں طارق منشاء اور فیصل منشاء وغیرہ نے بیرون ملک مقیم شہری کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کی۔ ایس پی صدر ڈویڑن حفیظ الرحمٰن بگٹی نے بتایا کہ منشاء بم کے بیٹوں کی جانب سے اوورسیز شہری سے 20 لاکھ روپے بھتہ بھی طلب کیاگیا۔بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے جمیل کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کی اور پلاٹ کی دیواریں مسمار کر دیں۔

ملزمان پلاٹ پر بنے کمرے سے قیمتی سامان بھی چوری کرکے لے گئیتھے، ایس پی صدر نے مزید بتایا کہ اوورسیز پاکستانی شہری نے سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر منعقدہ کھلی کچہری میں قبضہ گروپ کی نشاندہی کرتے ہوئے دادرسی کی اپیل کی تھی۔سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر منشاء بم کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج لیا گیا ہے جبکہ شہری جمیل کو پلاٹ کا فوری قبضہ واپس دلوا دیا گیا۔

لاہور پولیس نے قبضہ مافیا کیخلاف ایک اورکارروائی میں کاہنہ کے علاقہ سدھڑ میں سرکاری زمینیں ہتھیانے والے قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی 58کنال سے زائدسرکاری زمین واگزار کروالی۔ ایس پی ماڈل ٹاون دوست محمد کے مطابق قبضہ مافیا عرصہ دراز سے سرکاری اراضی پر قابض تھا۔ماڈل ٹاون پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن کیا۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے ایس پی ماڈل ٹاون دوست محمد اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں