لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی ،نارووال یونیورسٹی ،فاطمہ جناح کالج کی طالبات کا پی ڈی ایم اے پنجاب کا مطالعاتی د ورہ

بارشوں ،سیلابی کیفیات، زلزوں و دیگر قدرتی آفات میں فوری ریلیف کے ا قدامات پی ڈی ایم اے کے ماتھے کا جھومر ہے طالبات نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پی ڈی ایم اے کومذید اپ ڈیٹ کرنے اور جدید بنانے پراظہار تحسین پیش کیا حکومت پنجاب نے تمام محکموں میں اصلاحاتی عمل سے صوبہ کی نئی شناخت کروائی ہے‘ طالبات کے ریمارکس

منگل 27 جولائی 2021 23:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) حکومت پنجاب کے مون سون بارشوں کے د وران کسی بھی قسم کی سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے تما م تر اقدامات مکمل ہوتے ہیں ۔اس سلسلہ میں پی ڈی ایم اے میں قائم ماسٹر کنٹرول روم عوام کو چوبیس گھنٹے دریائوں،ندی ،نالوں میں پانی کی روانی اور ان میں اپ ڈائون بارے پرنٹ و الیکٹرانک میڈ یا کے ذریعے عوام کو با خبر رکھتا ہے جبکہ صوبہ بھر میں قائم وئیر ہائوسز میں کسی بھی ہنگامی صورت حال میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے اور ان کو کھانے پینے کی اشیاء پہنچاتے ہیں ۔

اس امر کا اظہار آج محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں انٹرن شپ کے لئے آئی لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی ،نارووال یونیورسٹی ،فاطمہ جناح کالج کی انٹر نیشنل ریلیشنز اور ماس کمیونیکیشن کی طالبات کوپی ڈی ایم اے پنجاب کا مطالعاتی د ورہ کے موقع پر ڈائریکٹرفنانس پی ڈی ایم ا ے عمران مغل اور ڈائریکٹر کو آر ڈینیشن سہیل بابر نے بریفنگ کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

طالبات کو مذید بتایا گیا کہ پی ڈی ایم اے کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیاگیا ہے۔کسی بھی قسم کی بارشوں ،سیلابی کیفیات، زلزوں و دیگر قدرتی آفات میں فوری ریلیف کے لئے اقدامات پی ڈی ایم اے کے ماتھے کا جھومر ہے۔اس محکمہ کی کارکردگی و اہمیت کا اعتراف ملکی و غیر ملکی سطح پر بر ملا کیا جاتا ہے۔ مختلف ممالک سے آئے وفود نے اپنے اپنے ملک میں اس طرز کے محکمہ کو بنانے کے لئے بھی عملی تر بیت اسی جگہ سے حاصل کی ہے۔

مون سون سیزن میں پی ڈی ایم اے کے ماسٹر کنٹرول روم میںتمام محکموں کے افسران اپنے اپنے محکموں سے بارشوںسے ہونے والے نقصانات اور ان پر ہونے والے عمل درآمد بارے رپورٹ حاصل کر کے ما سٹر کنٹرول روم کو بھیجتے ہیںتاکہ ا پ ڈیٹ ڈیٹا مرتب کیا جا سکے۔پی ڈی ایم اے کے ماسٹر کنٹرول روم میں تین ماہ تک فلڈ سیزن کی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہتا ہے۔تمام اضلاع میں ڈ پٹی کمشنر کی سربراہی میں ڈیزاسٹر کمیٹیاں اپنے فرائض سر انجام دیتی ہیں۔

ہر ضلع کی انتظامیہ چوبیس گھنٹے دریائوں اور ندی نالوں میں پانی کے اتار چڑھائو بارے فوری رپورٹ جاری کرتی ہے۔ طالبات نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پی ڈی ایم اے کومذید اپ ڈیٹ کرنے اور جدید بنانے پراظہار تحسین پیش کیا۔انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ حکومت پنجاب نے تمام محکموں میں اصلاحاتی عمل سے صوبہ کی نئی شناخت کروائی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں