پی ایچ اے کا جشن آزادی اور مون سون شجر کاری مہم پرجوش طریقے سے منانے کا فیصلہ

جمعرات 29 جولائی 2021 20:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کاپی ایچ اے ہیڈ کواٹر میں تمام ڈائریکٹر ز کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس کی صدارت ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کرتے ہوئے افسران سے جشن آزادی اور مون سون شجرکاری مہم تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے میاواکی جنگل کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

دو اگست کو مون سون شجر کاری مہم کے تحت چیف منسٹر جناب محمد عثمان بزدار پودا لگا کر آغاز کریں گے۔پی ایچ اے مون سون شجر کاری مہم کے تحت پانچ لاکھ درخت لگاے گا۔اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کا شجر کاری کے ساتھ جشن آزادی منانے کے لئے تمام ڈائریکٹر ز کو کام سونپتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے یکم اگست سے سات اگست تک شجرکاری مہم کے لیے مختلف تقریبات کرے گا۔سات روزہ تقریبات میں ہر عام و خاص شہری کو شجرکاری کے لیے دعوت دی جائیگی۔ سائیکل کارٹس پر عوام میں مفت پودے تقسیم کیے جائیں گیں۔ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت مون سون شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے تمام وسائل بروائے کار لائے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں