پنجاب ایمرجنسی سروس نے ماہ جولائی کے دوران108807ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا

ماہ جولائی میں 260 ڈوبنے کے واقعات میں 173 لوگ جاں بحق ہوئے، ڈاکٹر رضوان نصیر

منگل 3 اگست 2021 00:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیرنے کہا کہ ریسکیو سروس نے پنجاب بھر میں ماہ جولائی کے دوران 112113ایمرجنسی کو رسپانڈ کرتے ہوئی108807ایمرجنسی کے متاثرین کو بروقت سروس فراہم کرتے ہوئے ریسکیو کیا۔ انہوں نے کہا کہ کل ایمرجنسی میں سے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نی32551روڈٹریفک حادثات،60996میڈیکل ایمرجنسیز،1636 آتشزدگی ،3724 کرائم ،260 ڈوبنے ،139عمارتوں کے گرنے،14دھماکے یا سلنڈر پھٹنے اور9934متفرق ایمرجنسیز جن میں بچھو، سانپ وکتے کے کاٹنے،کرنٹ لگنے ،جانوروں اور پرندوں کو ریسکیوکرنا وغیرہ شامل ہیں پر ریسپانڈ کیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میںہیڈ کوارٹرز اور اکیڈمی کے تمام شعبہ جات کے سربراہان بھی شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سربراہ صوبائی مونیٹرنگ سیل نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کو ماہانہ ایمرجنسی اعدادوشمار کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل کو بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ کے دوران پنجاب میں 260ڈوبنے کے واقعات میں 173لوگ جان بحق ہوئے۔ان کل ڈوبنے کے واقعات میں سی161نہروں میں ڈوبنے کے واقعات،39دریائوں میں،16 سیوریج اور جبکہ 44دیگر مقامات پر پیش آئے۔ایمرجنسی اعداد و شمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میںسب سے زیادہ ڈوبنے کے 19 واقعات ، 17 اٹک میں، فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں ڈوبنے کے پندرہ پندرہ واقعات،میانوالی اور رحیم یار خان ہر ایک میں 13،بہاولپور اور ملتان ہر ایک میں,12ڈی جی خان میں 10,لودھراں میں 9، خانیوال اور ننکانہ میںآٹھ آٹھ،بکھر ، گجرات ، سرگودھا اور شیخوپورہ میںسات سات،چنیوٹ، منڈی بہائوالدین ، حافظ آباد اور مظفر گڑھ میں چھ چھ جبکہ بقایا 218 ڈوبنے کے واقعات دیگرپنجاب کے اضلاع میں پیش آئے۔

اسی طرح آگ لگنے کے زیادہ ترحادثات صوبہ کے بڑے اضلاع میں پیش آئے جن میں سب سے زیادہ صوبائی دارلحکومت لاہور میں494،فیصل آباد میں 151،راولپنڈی میں122،گوجرانوالہ میں82،ملتان میں81 اورسیالکوٹ میں60حادثات پیش آئے۔علاوہ ازیں لاہور میں 6،ننکانہ میں2جبکہ ملتان ،گوجرانوالہ،ڈیرہ غاذیخان،رحیم یارخان،راجن پور اور نارووال میں ایک ایک سلنڈر پھٹنے کا حادثہ پیش آیا۔

ڈاکٹررضوان نصیر نے ایمرجنسی کے اعدادوشمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد گزشتہ ماہ کے دوران 260 ڈوبنے کے واقعات میں 173قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہہ وہ دریائوں ، نہروں ، تالابوں اور دیگر تفریحی مقامات پر حفاظتی آلات کے بغیر تیراکی ہر گز نہ کریں۔انہوں نے کہا کہہ حالیہ بارشوں کے دوران بجلی کے تاروں ،بجلی کے سوئچ بورڈ، بجلی کی دروازوں پر لگی گھنٹیوں،فرشی پنکھوں، بجلی کے کھمبوں،اور بجلی کے دیگر آلات کو مت چھوئیں۔

انہوں نے شہریوں سے یہ بھی درخواست کی کہہ وہ آن لائن ریسکیو کیڈٹ کورپس پر خود کو رجسٹرڈ کرکے زندگی بچانے کی مہارتیں سیکھ کر ریسکیو سکائوٹ بنیں۔ انہوں نے مزید کہا کہہ سیفٹی کے فروغ اور ایمرجنسی کی روک تھام کیلئے لوگوں کے رویے کو تربیت کے ذریعے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں