سعودی عرب کی جیلوں میں قید مزید28پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

لاہور ائیر پورٹ پر تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے استقبال کیا

منگل 3 اگست 2021 22:23

سعودی عرب کی جیلوں میں قید مزید28پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) سعودی عرب کی جیلوں میں قید کاٹنے والے مزید28پاکستانی رہا ہوکر وطن واپس پہنچ گئے،سعودی عرب سی19قیدی سرکاری خرچ جبکہ9ذاتی خرچ پر وطن واپس پہنچے ۔لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری ،اوورسیز پاکستان فائونڈیشن کے ڈائریکٹر اور ریجنل ڈاریکٹرسمیت دیگر کے ہمراہ پاکستانیوں کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

رہائی پانے والوں میں سی7 قیدیوں حیات اللہ،زاہدخان، رحیم اللہ، عمران خان، غلام خان، محمداسماعیل ،عبیداللہ کا تعلق ضلع مہمند ،ستراج خان کاتعلق لوئردیر ، محمد زبیرکا تعلق سیالکوٹ ،رحمت شاہ اور شبیر شاہ کا تعلق سوات ارہب حسین کا تعلق کرم ،صفداللہ باچا اور نہار احمد کا تعلق چار سدہ ،اکرام اللہ شاہ کا تعلق ہنگو ،عزت خان مردان سے تعلق رکھنے والے ،سید محمد پشاور کے ،آصف رضا ایبٹ آباد کے جبکہ غلام مرتضی کا تعلق لاڑکانہ سے ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں