حکمران طبقہ نے عوام کے وسائل ہڑپ کر رکھے ہیں،چوہدری سجاد نذیر

ہفتہ 18 ستمبر 2021 21:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کی وجہ سے بائیس کروڑ عوام میں سے نوے فیصد سے زیادہ کے لیے آئے روز مشکلات اور پریشانیاں بڑھ رہی ہیں ملک کے ریسورسز پر قابض دو فیصد حکمران طبقہ نے عوام کے وسائل ہڑپ کر رکھے ہیں ان جاگیرداروں اور سرمایہ داروں سے جان چھڑائے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کے بلند و بانگ دعوے کیے مگر ان میں سے ایک بھی پایہ تکمیل کو نہیں پہنچا تین سال گزارنے کے بعد پی ٹی آئی کے ووٹرز اور سپورٹرز کی اکثریت بھی یہ بات کہنے پر مجبور ہے کہ الیکشن میں ان سے غلطی ہوئی اس وقت عوام تاریخی مہنگائی کی زد میں ہیں نوجوان مستقبل سے مایوس نظر آرہے ہیں تاجر چھوٹے کاروباری حضرات بھی پریشان ہیں اور سرکاری ملازمین بھی حالات کے تھپیڑوں کی زد میں ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں