باٹا پور میں مکان کی چھت گرنے سے تین بچیاں جاں بحق ، ایک خاتون زخمی

کمسن بچیوں سیرت، اریحا ،ابیحہ کو مردہ حالت میں ملبے کے نیچے سے نکالا گیا ،زخمی55سالہ صفیہ بی بی ہسپتال منتقل

اتوار 19 ستمبر 2021 00:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) صوبائی دارالحکومت کے سرحدی علاقہ باٹا پور میں مکان کی چھت گرنے سے تین بچیاں جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی ،زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا ۔بتایا گیا ہے کہ باٹا پور کے علاقے اتوکی اعوان میں بوسیدہ مکان کی چھت اچانک گر گئی اور اہل خانہ ملبے کے نیچے دب گئے ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ اور ریسکیو ٹیمیںموقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ اہل علاقہ اور ریسکیو ٹیموںنے ملبے کے نیچے سے کمسن بچیوںسیرت، سالہ اریحا اور ابیحہ کو مردہ حالت جبکہ 55سالہ صفیہ بی بی کوزخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کیا ۔بتایا گیاہے کہ مکان کی چھت کچی تھی جو گزشتہ دنوںہونے والی بارش سے مزید بوسیدہ ہوگئی اور بوجھ نہ برداشت کرتے ہوئے زمین بوس ہو گئی۔پولیس نے لاشوں کو قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں