کالعدم تحریک لبیک کے دھرنے کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند

جمعرات 21 اکتوبر 2021 14:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) ملتان روڈ پر کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے کے باعث لاہور کے علاقے سمن آباد، شیرا کوٹ، نواں کوٹ، گلشن راوی، سبزہ زار اور اقبال ٹان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو لکھے گئے خط کی کاپی منظر عام پر آگئی،جس میں وزارت داخلہ نے لاہور کے بعض علاقوں میں اںٹرنیٹ سروس بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں