کالعدم تنظیم کے مشتعل ہجوم سے زخمی اہلکاروں کی تعداد 52 ہوگئی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) کالعدم تنظیم کے مشتعل ہجوم سے زخمی اہلکاروں کی تعداد 52 ہوگئی،کالعدم تنظیم کے مشتعل جھتوں کا پولیس پر شدید پتھراو، مشتعل ہجوم کے تشدد سے زخمی اہلکاروں کی تعداد 52 ہوگئی، فرض کی راہ پر لاہور پولیس کے 02 اہلکار شہید ہوئے، شہید ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیل ایوب اور کانسٹیبل خالد جاوید شامل، سروسز ہسپتال میں 15 لائے گئے، 08 ڈسچارج جبکہ 07 زیر &علاج ہیں، مئیو ہسپتال میں 16 زخمی لائے گئے، 12 ڈسچارج، 02 زیرعلاج اور 02 شہید ہوئے، میاں منشی ہسپتال میں 07، ڈسچارج 01، زیر علاج 06 ہیں، فاروق ہسپتال، نواز شریف اور کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں ایک ایک زخمی زیر علاج، گنگارام ہسپتال میں 03 زخمی، 02 ڈسچارج، 01 زخمی زیر علاج ہے، زخمیوں میں ڈی ایس پی نوید، انسپکٹر مسعود، ایس ایچ او کاہنہ، ایس ایچ او گوالمنڈی شامل، زخمیوں میں نذر حسین، عثمان، شاہد، خالد، شوکت علی، مقصود علی، سب انسپکٹر حسنین، انسپکٹر سعادت اور کانسٹیبل ادریس شامل۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں