/ و زیر اعلیٰ پنجاب صوبہ کے ہر بے گھر افراد کواپنی چھت فراہم کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، رفاقت علی گیلانی

س* اس سلسلہ میں 180 ارب روپے کی لاگت سے 35 ہزار سستے اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے = پہلے مرحلہ میں لاہور کے بے گھر افراد کیلئے 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے :سیاسی معاون خصوصی

اتوار 24 اکتوبر 2021 19:55

[لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) سیاسی معاون خصوصی رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ و زیر اعلیٰ پنجاب صوبہ کے ہر بے گھر افراد کواپنی چھت فراہم کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں 180 ارب روپے کی لاگت سے 35 ہزار سستے اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے - انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں لاہور کے بے گھر افراد کیلئے 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے - اس سلسلہ میںایل ڈی اے کے قوانین میں بزنس فرینڈلی اصلاحات کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں - ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشن میں ترامیم کے ذریعے ہائی رائز بلڈنگ کی تعمیر کو فروغ ملے گا-انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہائی رائز بلڈنگ بننے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری اور روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گی- انہوں نے کہا کہ ایزآف ڈوئنگ پالیسی کے تحت عمارتوں کے نقشوں کی منظوری کا عمل 30 دن میں مکمل کرایا جا رہا ہے -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں