محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مؤثراقدامات کے باعث پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوگئی‘عمران سکندربلوچ

شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں

جمعرات 28 اکتوبر 2021 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہاہے کہ محکمہ صحت کے مؤثراقدامات کے باعث پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوگئی ہے۔کورونا کیسز میں مزیدکمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کیلئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ تمام شہری کوروناایس اوپیزپرعملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس سے چھٹکارہ حاصل سکتے ہیں- 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کوروناکے 203 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 439,663 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اب تک صوبہ بھر میں 419,244 مریض سرکاری ہسپتالوں سے علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کراپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں۔

صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 7,518 ہو گئی ہے۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 2 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ صوبہ بھر میں کوروناکے باعث اموات کی کل تعداد 12,901 ہو چکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16,369 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے اب تک مجموعی طور پر 7,748,437 تشخیصی ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کوروناکے 94 جبکہ فیصل آباد میں 25 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملتان میں 18 جبکہ راولپنڈی میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ساہیوال میں کورونا کے 12، پاکپتن اور گجرات میں 5 پانچ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اوکاڑہ، جہلم اور چنیوٹ میں کورونا کے 4 چار کیسز جبکہ شیخوپورہ میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسزکی مجموعی شرح 1.2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہور میں مثبت کیسزکی شرح 3.6 فیصد ریکارڑ کی گئی ہے۔ فیصل آباد میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 2.6 فیصد، راولپنڈی میں 0.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملتان میں کوروناوائرس کی 0.8 اور گوجرانوالہ میں 0.2 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے مزیدکہاکہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔

بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں - سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ 25 اکتوبر تا 15 نومبر تک جاری رہنے والی ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوران پنجاب کی زیارہ سے زیادہ آبادی کوویکسن لگائی جارہی ہے۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی اورمعلومات حاصل کرنے یا شکایات درج کروانے کیلئی1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں