ریسکیو 1122 بلاامتیاز عوام کی خدمت کر رہی ہی: چودھری پرویزالٰہی

ہمیں عوام کے جان و مال کا تحفظ بہت عزیز ہے، پنجاب کمیونٹی سیفٹی ایکٹ سے لوگوں کی جانیں محفوظ کرنے کے علاوہ کلبوں اور دیگر اداروں کو حفاظتی اقدامات کے انتظام کا پابند بنا دیا گیا ہے qتعلیم ہر شخص کا بنیادی حق ہے، ذاتی دلچسپی لے کر پنجاب اسمبلی سے یونیورسٹیز ایکٹ منظور کروا کے چارٹر کا درجہ دیا: قائم مقام گورنر پنجاب کا پنجاب کمیونٹی سیفٹی ایکٹ، راشدلطیف خاں یونیورسٹی اور خانیوال انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کو چارٹر کا درجہ دیئے جانے کے گزٹ نوٹیفیکیشن دیئے جانے کے موقع پر خطاب

اتوار 28 نومبر 2021 00:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) گورنر ہائوس میں راشد لطیف خاں یونیورسٹی ایکٹ 2021، انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ اپلائیڈ سائنسز خانیوال ایکٹ 2021 اور دی پنجاب کمیونٹی سیفٹی ایکٹ 2021 کی تقریب برائے دیئے جانے گزٹ نوٹیفیکیشن منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی قائم مقام گورنر پنجاب و چانسلر چودھری پرویزالٰہی تھے۔ تقریب میں یونیورسٹی آف لاہور اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے ترمیمی ایکٹ کی کاپیاں بھی دی گئیں۔

چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ تعلیم ہر شخص کا بنیادی حق ہے ذاتی دلچسپی لے کر پنجاب اسمبلی سے یونیورسٹیز ایکٹ منظور کروا کے چارٹر کا درجہ دیا۔ انہوں کہا کہ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 بلاامتیاز عوام کی خدمت کر رہی ہے، ہمیںعوام کے جان و مال کا تحفظ بہت عزیز ہے، ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کو پنجاب کمیونٹی سیفٹی ایکٹ 2021 کے ذریعے خودمختار ادارے کا درجہ ملنے کے بعد لوگوں کی جانیں محفوظ ہوگئی ہیںجبکہ کلبوں اور دیگر اداروں کو حفاظتی اقدامات کے انتظام کا پابند بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں چیئرمین راشد لطیف خاں یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر راشد لطیف خاں، ڈی جی خانیوال انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ اپلائیڈ سائنسز حسنین عابدی، ڈی جی ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر، چیئرمین یونیورسٹی آف لاہور اویس رئوف اور صدر یونیوسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور ابراہیم حسن مراد کے علاوہ قائم مقام سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک نے بھی شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں