وزیر علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین مخدوم طارق محمودالحسن کی قیادت میں وفدکی ملاقات

اتوار 28 نومبر 2021 20:00

'لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین مخدوم طارق محمودالحسن کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی - وزیر اعلی عثمان بزدار نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ہے۔ہماری حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کیا ہے۔

ماضی کی کسی بھی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق کے بارے میں سوچا تک نہیں۔سابق حکومتیں اوورسیز پاکستانیوں کو کھوکھلے نعروں سے بہلاتی رہیں۔اپوزیشن جماعتوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کر کے اپنا دوغلہ پن ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تاریخ میں پہلی بار دیار غیر میں بسنے والوں کو ان کا حق واپس کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن عزیز کے سفیر ہیں۔ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کا کردار فراموش نہیں کرسکتے۔سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسی بنائی گئی ہے۔اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کو فعال ادارہ بنایا ہے۔

وفد نے وزیراعلیٰ سے گفتگوکرتے ہو ئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی حکومت ہے۔آپ کی قیادت میں پنجاب میں اوورسیز پاکستانیو ں کے مسائل کے حل کیلئے حقیقی معنوں میں ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی پر آپ کے شکرگزار ہیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وفد میں سید قمر رضا، رانا عبدالستار، عمران خلیل، عمر اسحاق او رامتیاز احمد شامل تھی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں