حکومت مزدورکش پالیسیوں پر گامزن،عوام بے بسی اور بے چارگی کی تصویر بنے ہوئے ہیں،نیلم جبار

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) رہنما پیپلز پارٹی اور سابق صوبائی وزیر نیلم جبار نے کہا ہے کہ حکومت مزدورکش پالیسیوں پر گامزن ہے چترال سے لیکر کراچی تک کی عوام بے بسی اور بے چارگی کی تصویر بنے ہوئے ہیں حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کے چابک عوام کی پیٹھ پر صبح، دوپہر اورشام برسا رہی ہے سردیوں میں عوام کو گیس میسر نہیں دوسری جانب کوئلہ کی قیمتوں میں انتہائی اضافہ بھی ایک ظلم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت روزگار نہیں دے سکتی تو برسرروزگار افراد کو بے روزگار نہ کرے حکومت کی وجہ سے لاکھوں مزدوروں کے گھروں کا چولھا بند ہو گیا ہے اور ان کے بچے فوقوں کا شکار ہو گئے ہیں اس وقت عوام کو ایک فوری ایمرجنسی قسم کے ریلیف کی اشد ضرورت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں