عوام کی معاشی بدحالی کا ذمہ دار نااہل حکمران ٹولہ ہے،محمد اشرف بھٹی

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے غریب عوام کو معاشی تباہی سے دوچار کر دیا ہے حکمران عوام کی مشکلات کو دور کرنے کی بجائے ان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ان میں اضافہ کر رہے ہیں تحریک انصاف نے وعدوں اور دعوؤں کے بر عکس ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا سونامی بر پا کر دیا ہے اور پٹرولیم مصنوعات مسلسل اضافے نے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو شدید تکلیف میں مبتلا کر دیا ہے عوام کو تکلیف پہنچانے والوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں عوام آئندہ الیکشن میں موجودہ حکمرانوں کو بری طرح مسترد کر دینگے کیونکہ عوام کی معاشی بدحالی کا ذمہ دار نااہل حکمران ٹولہ ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کی بجائے عیش پرستیوں میں مصروف ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں