سرگودھا میں مزدوروں پر بیہمانہ تشدد ،آئی جی پنجاب کا نوٹس،دو نوں ملزمان گرفتار

انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور شہریوں پر ظلم و زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں،رائو سردار علی خان

پیر 17 جنوری 2022 23:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب رائو سردار علی خان نے سرگودھا میں ٹھیکیداراور اس کے ساتھیوں کی جانب سے مزدوروں پر بیہمانہ تشدد، سر کے بال ،داڑھی او رمونچھیں مونڈ نے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او سرگودھا کی تشکیل کردہ ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

آئی جی پنجاب نے باقی ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور شہریوں پر ظلم و زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں، واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق، محمد عامر ، محمد بلال اور محمد کاشف جو محمد ارشد،محمد آصف ،قدیراور محمد نواب کے پاس مزدوری کرتے تھے جب اپنی اجرت لینے کے لیے آئے تو تلخ کلامی کے بعد ملزمان نے تینوں مزدوروں پر بیہمانہ تشدد، سر کے بال ،داڑھی او رمونچھیں مونڈ دی تھی۔

وقوعہ کی اطلاع پا کر پولیس نے مقدمہ درج کر کے فوری دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں