جڑانوالہ، پب جی گیم کھیلتے بیٹے نے ماں اور 3بہن بھائیوں کو قتل دیا، ملزم گرفتار

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:03

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) لاہور کے علاقے کاہنہ میں جڑانوالہ کے رہائشی خاندان کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا،بچ جا نے والا بیٹا ہی قا تل نکلا،پب جی گیم کھیتے ہو ئے ماں بھا ئی بہنوں کو قتل کیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق گز شتہ ہفتے لا ہور کے علاقہ کاہنہ میں جڑانوالہ کے رہا ئشی ایک ہی خاندان کے 4افراد ماں بیٹا اور 2بیٹیوں کا لرزہ خیز قتل ہوا تھا اسی خاندان کا ایک فرد زین نچلی منزل پر ہو نے کی وجہ سے بچ گیا تھاپو لیس نے زین کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کی تو ملزم زین نے اپنے جرم کا اعتراف کر تے ہو ئے بتا یا کہ اس نے پب جی گیم کھیلتے ہو ئے اپنی ماں بھا ئی اور 2بہنوں کو قتل کیا ہے پو لیس نے ملزم کی نشان دیہی پر آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں