ملک سیکولر جماعتوں کی آماجگاہ بن گیا۔ افغانستان میں اسلامی انقلاب امت مسلمہ کے لیے امید کی کرن ہے : راشد نسیم

ان شاء اللہ پاکستان کی سرزمین بھی قرآن و سنت کا گہوارہ بنے گی۔اسلامیانِ پاکستان ملک میں قرآن و سنت کا نظام چاہتے ہیں۔ جاگیرداروں اور وڈیروں نے ملک کو تباہ کر دیا: نائب امیر جماعت اسلامی

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:34

ٰلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ ملک سیکولر جماعتوں کی آماجگاہ بن گیا۔ افغانستان میں اسلامی انقلاب امت مسلمہ کے لیے امید کی کرن، ان شاء اللہ پاکستان کی سرزمین بھی قرآن و سنت کا گہوارہ بنے گی۔اسلامیانِ پاکستان ملک میں قرآن و سنت کا نظام چاہتے ہیں۔ جاگیرداروں اور وڈیروں نے ملک کو تباہ کر دیا۔

پی ٹی آئی، ن لیگ اور پی پی میں ایک ہی قبیل کے لوگ ہیں، تینوں نے ملک کو استعمار کی غلامی میں دھکیلا۔ جماعت اسلامی ہی پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنا سکتی ہے۔ تینوں بڑی جماعتیں بری طرح ایکسپوز ہو گئیں، اب ان شاء اللہ جماعت اسلامی ملک کو سنوارے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سانگھڑ جھول میں درس قرآن اور سنجورو میں جامعة المحصنات میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

نائب امیر سانگھڑ محمد طفیل،قیم ضلع سانگھڑ عبدالغفور انصاری اور جامعة المحصنات کی سربراہ میمونہ اس موقع پر موجود تھیں۔راشد نسیم نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے قدرتی وسائل سے مالامال کیا ہے۔ ہماری قوم جفاکش اور محنتی ہے۔ ہمارے نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا میں منوایا، مگر بدقسمتی سے ہمیں سات دہائیوں سے ایسے حکمران میسر آئے جو ملکی وسائل کا کھلواڑ کر رہے ہیں اور جنھوں نے ملک میں اللہ کے قانون کی بجائے فرسودہ نظام اور سودی معیشت کو پروان چڑھایا۔

وقت آ گیا کہ ان سے چھٹکارا حاصل کر کے ملک میںاسلامی نظام نافذ کیا جائے۔ بعدازاں انھوں نے امیر ضلع سانگھڑ رفیق منصوری کے سسر کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں