پنجاب حکومت نے پہلے مرحلے میں اپنی پانچ رکنی صوبائی کابینہ تشکیل دینے کی تیاریاں مکمل کرلی

منگل 17 مئی 2022 00:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2022ء) پنجاب حکومت نے پہلے مرحلے میں اپنی پانچ رکنی صوبائی کابینہ تشکیل دینے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پانچ رکنی صوبائی کابینہ میں جن ممکنہ وزراء کے نام زیر غور ہیں ان میں خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، اویس لغاری، بلال یاسین اور میاں مجتبیٰ شجاع شامل ہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اویس لغاری کو وزارت بلدیات، خواجہ سلمان رفیق کو وزارت سپشلائز ہیلتھ پنجاب، خواجہ عمران نذیر کو وزارت پرائمری ہیلتھ پنجاب، بلال یاسین کو وزارت خوراک اور میاں مجتبیٰ شجاع کو وزارت ایکسائز اور خزانہ دینے کیلئے غور کیا جا رہا ہے تاہم مذکورہ اراکین پنجاب اسمبلی نے حتمی منظوری سے پہلے ہی اپنے اپنے محکموں کا قلمدان سنبھال رکھا ہے اور وہ اپنے اپنے محکموں کے اجلاسوں کی صدارت کرنے میں مصروف ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں