عمران خان کی جانب سے نجی ٹی وی کے مالک کو 40 ارب کا مالی فائدہ پہنچانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

جمعہ 20 مئی 2022 19:48

عمران خان کی جانب سے نجی ٹی وی کے مالک کو 40 ارب کا مالی فائدہ پہنچانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) عمران خان کی جانب سے نجی ٹی وی کے مالک کو 40ارب کا مالی فائدہ پہنچانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن ) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان نے بطوروزیراعظم نجی ٹی وی کے مالک سلمان اقبال کو 40 ارب روپ کا فائدہ پہنچایا۔عمران خان نے سلمان اقبال کا 10سے 12ارب کا ٹیکس معاف کیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ حکومت فوری اسکی تحقیقات کرے،سلمان اقبال سے چالیس ارب کی ریکوری کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں