ہربنس پورہ ،شوہر نے بیوی ، ساس کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا

پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں

پیر 23 مئی 2022 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) ہربنس پورہ کے علاقے میں شوہر نے بیوی اور ساس کو چھریوں کے پے درپے وار کر کے قتل کردیا اورموقع سے فرار ہو گیا ، پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ہربنس پورہ کے علاقے میں ملزم امجد مغل نے چھریوں کے وار سے اپنی بیوی 25 سالہ لبنی اور اس کی والدہ مریم کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوںکو مردہ خانے منتقل کر دیا۔آئی جی پنجاب را ئوسردار علی خان نے لال پل میں گھریلو جھگڑے پر دو خواتین کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔آئی جی پنجاب نے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں