رائیونڈ، موٹر سا ئیکل سواروں کی فائرنگ سے کار سوار شخص قتل

بہاولنگر کا یاسین لاہور جارہا تھا نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی

جمعرات 16 جون 2022 21:26

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2022ء) تھانہ سندر کے علاقے میں نامعلوم موٹر سا ئیکل سواروں نے فائرنگ کرکے کار سوار لاہور جانے والے شخص کو قتل کردیا، سندر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈباڈی کو تحویل میں لیکر کاروائی کا آغاز کر دیا، تفصیلات کے مطابق یاسین ولد محمد رفیق سکنہ منچن آباد بہاولنگر کو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے این ایف سی سوسائٹی علاقہ تھانہ سندر مین ملتان روڈ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے یہ اپنی گاڑی نمبری CAF/7311 پر لاہور کی طرف جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی کسی دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا ،نامعلوم ملزمان قتل کر کے موقع سے فرار ہوگئے ہیں سندر پولیس موقع پر موجود ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں