د*پنجاب پولیس انسداد جرائم کے ساتھ ساتھ سپورٹس سرگرمیوں میں بھی پیش پیش

ئ*20 ویں مین کلاسک نیشنل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2024 میں پولیس اتھلیٹس نے 13 میڈلزجیت لئے

منگل 19 مارچ 2024 07:10

۶لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) پنجاب پولیس انسداد جرائم کے ساتھ ساتھ سپورٹس مقابلوں میں بھی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور 20 ویں مین کلاسک نیشنل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2024 میں پولیس اتھلیٹس نے 13 میڈلز اپنے نام کر لئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں منعقدہ نیشنل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں 09 ٹیموں کے 100 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، پاکستان پولیس ٹیم کے کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ میں 03 گولڈ، 07 سلور اور 03 براؤنز میڈلز حاصل کئے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سید ندیم الحسن، مجید حسین اور محمد رضوان نے گولڈ میڈلز حاصل کئے، کامران، شکیل خالد، زبیر منظور، زمان، کرامت علی،محمود اور بابر حسین نے سلور میڈلز حاصل کئے جبکہ محمد عظیم، عامر علی اور اکرام۔

(جاری ہے)

مقبول نے براؤنز میڈلز حاصل کئے۔نیشنل چیمپئین شپ میں میڈلز جیتنے والے پولیس کھلاڑیوں کا سنٹرل پولیس آفس میں سپورٹس بورڈ کا دورہ کیا، ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ، ایڈیشنل آئی جی فنانس ریاض نذیر گاڑا اور چیف سپورٹس آفیسر اطہر اسماعیل سے ملاقات کی،ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ، ایڈیشنل آئی جی فنانس ریاض نذیر گاڑا اور چیف سپورٹس آفیسر اطہر اسماعیل نے کھلاڑیوں کو شاباش دی۔

ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا نے تمام کھلاڑیوں کو سی سی ون سرٹیفکیٹ اور کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ، ایڈیشنل آئی جی فنانس ریاض نذیر گاڑا نے کہاکہ قومی سطح کے مقابلوں میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑی محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں، ایسے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں