میری عوامی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے پی پی حلقہ164ےک لیئے بطور امید وار نامزد کیا ہے، رانا ارشاد منہاس

بدھ 27 مارچ 2024 21:45

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) پی پی حلقہ164ضمنی انتخاب میںمسلم لیگ ن کی پارلیمانی بورڈ نے امیدوار رانا ارشاد منہاس کا ٹکٹ کنفرم،رانا منہاس کی میڈیا سے گفتگو مسلم لیگ ن کے قائدین نے میری عوامی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے پی پی حلقہ164کے لیئے بطور امید وار نامزد کیا ہے انشاء اللہ یہ سیٹ جیت کر قائدین کی جھولی میں ڈالوں گا ، کامیا بی کے بعد علاقہ کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا میری اولین ترجہی ہوگی ، دکھی انسانیت کی خدمت کا درس ہمارے اباؤاجدادکا میرے دل پر نقش ہے کبھی کوتاہی نہیں ہوگی جبکہ مسلم لیگ ن کے قائدین کاایجنڈا بھی عوام کی خدمت ہے عوا م کی خدمت میں قدر الہی بھی راضی ہے تو میں اس نعمت سے کیوںمحروم رہوں انشا ء اللہ بڑ ھ چڑھ کر اپنی ٹیم کے ساتھ آگے بڑھیں گے ، عوام کو صحت و صفائی، کا اہتمام پینے کا صاف شفاف پانی کی فراہمی، اور نکاس آب کی سہولیات ہمارا بنیادی ایجنڈا ہے،میری ٹکٹ کنفرم ہونے پر مبارک باد دینے والوں کا مشکور ہوںانشاء اللہ اپکی د عاؤں سے کامیابی بھی یقینی ہی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں