سارے مسائل گندم کی امپورٹ کے باعث پیدا ہوئے ،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی گئی ،رپورٹ پبلک کرینگے‘ پنجاب حکومت
منگل 30 اپریل 2024 19:36
(جاری ہے)
اجلاس کے آغاز میں اسپیکر نے اجلاس کو گندم پالیسی تک محدود کرنے کیلئے رولز معطل کر دئیے ،رولز معطل کرنے کی قرارداد صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے پیش کی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے میاں اعجاز شفیع کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میاں اسلم اقبال نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا ،اگر وہ حلف اٹھا لیتے ہیں تو میرے پاس ان کے پروڈیکشن آرڈر جاری کرنے کا اختیار موجود ہے۔
میں اپنے اختیارات اسی صورت استعمال کرسکتا ہوں جب رکن اٹھا چکا ہو۔ قبل ازیں نکتہ اعتراض پر میاں اعجاز شفیع نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میاں اسلم اقبال ہمارے پارلیمانی لیڈر ہیں ،انہیں ایوان میں لانے کیلئے اسپیکر نے کئی مرتبہ وعدہ کیا ،معلوم نہیں کیا مجبوری ہے کہ سپیکر اپنی کمٹمنٹ پوری نہیں کر رہے۔قائد حزب اختلافف ملک احمد بھچر نے کہا کہ میاں اسلم اقبال ایوان میں حلف اٹھانے والے آخری ممبر رہ چکے ہیں،اگر اسپیکر اس معاملے میں دلچسپی لیں تو میاں اسلم اقبال کا حلف ویڈیو لنک پر لیا جا سکتا ہے۔رکن اسمبلی ذوالفقار بھٹی نے کہا کہ چیئر نے گزشتہ روز یقین دہانی کروائی تھی کہ اپوزیشن کے ارکان پر مقدمات درج نہیں ہوں گے،حکومتی وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پولیس ہمارے ارکان کے خلاف مقدمات درج کررہی ہے۔پنجاب اسمبلی کے ایوان میں گندم پالیسی پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ اس وقت وفاقی سیکرٹری خوراک اور چاروں صوبائی سیکرٹریزخوراک اہم میٹنگ کر رہے ہیں، آج جو مسئلہبنا ہے وہ گندم کی امپورٹ کے باعث ہوا ہے ،اس امپورٹ پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے،کمیٹی کی رپورٹ کو پبلک کریں گے۔ میری قائد حزب اختلاف سے ملاقات ہوئی ہے، اس معاملے پر ان کی بھی تجاویز لیں گے ۔پنجاب میں گندم دو کروڑ 23لاکھ ایکڑ پر کاشت کی جاتی ہے،محکمہ خوراک 2 ملین میٹرک ٹن کی خریداری کرتا ہے ،ایک ملین میڑک ٹن خریداری پر 100 ارب روپے کا قرض لینا پڑتا ہے ،دو سیزن اگر گندم کو ذخیرہ کیا جائے تو اس پر 80 ارب روپے کے اخراجات آتے ہیں،اس وقت گندم خریداری کی پالیسی پر بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے لیکن حالات یہ ہیں کہ کسان اور کاشتکار کے ساتھ شہروں میں بھی حکومت کو برا بھلا کہا جارہا ہے۔ ہم گندم کی امپورٹ کی مذمت کرتے ہیں،یہ امپورٹ نہیں ہونی چاہیے تھی۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہ پچھلی دفعہ4 ملین ٹن گندم کی خریداری ہوئی تھی اور اس سٹاک کا آدھا خرچ ہوا ہے،حکومت یقین دلا تی ہے کہ چھوٹے کسان کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گندم کی خریداری میں اضافہ کرنے کی بات کی ہے ،اس وقت وہاں صرف باردانہ تقسیم ہوا ہے ،پنجاب میں باردانہ کی تقسیم شروع ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجا ب حکومت کسان کارڈ متعارف کروانے جارہی ہے،چھوٹے کسان کی گندم میںاگر نمی پائی بھی جاتی ہو تو اسے بھی خریدیں گے ۔پالیسی بیان آنے کے بعد اپوزیشن نے اس پر بات کرنے کی اجازت چاہی تاہم اسپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے یہ کہتے ہوئے ملتوی کردیا کہ گزشتہ چار روز سے اس مسئلے پر تفصیلی بحث ہو چکی ہے۔اسپیکر کی طرف سے بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر قائد حزب اختلاف کی زیر سربراہی اپوزیشن ارکان نے مال روڈ پر احتجاج کیا، اپوزیشن اراکین نے کہا کہ حکومت کے پاس کسان کو دینے کیلئے کچھ نہیں ، ایوان میں بتائی گئی پالیسی کے خدو خال انتہائی مبہم ہیں۔اپوزیشن ارکان نے کچھ دیر تک مال روڈ پر علامتی دھرنا بھی دیا جس کے بعد اپوزیشن کے ممبران پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب بھر کے اسکولوں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
راجہ پرویزاشرف نے این اے 127 میں بلاول بھٹوزرداری کی شکست کے اسباب جاننے کے لیے 3 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ..
پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام مصنف سے ملاقات کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ہیلتھ انشورنس کے ورکنگ گروپ کی سب کمیٹی کا ا جلاس
موسم کی شدت اور ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں،پروفیسر الفرید ظفر
پنجاب یونیورسٹی شعبہ امورطلبہ کے زیر اہتمام انٹرڈیپارٹمنٹل ہم نصابی مقابلہ جات 2024 کا انعقاد
خیبر پختونخواکے وزرا اپنے صوبے کے عوام کی فکر کریں، عظمی بخاری
پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام ’ مصنف سے ملاقات‘پر سیشن کا انعقاد
ہم نصابی سرگرمیاں تعلیم کا لازمی حصہ ہیں‘ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود
لاہور پولیس میں پروموشنز کا سلسلہ جاری،345اہلکاروں کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پرترقی
لاہور پولیس کا گداگرمافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
موسم کی شدت اورہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں‘پرنسپل جنرل ہسپتال
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم نے پاکستان موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی
-
پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات مسترد کر دئیے، دفتر خارجہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار، 100 انڈکس نے 75ہزارپوائنٹس کی ایک اورنفسیاتی حدکوعبورکرلیا
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک اور صحت دوست پروگرام ، شہر اولیاء میں کلینک آن وہیلز منصوبے کا آغاز کر دیا گیا
-
پنجاب بھر کے اسکولوں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
-
راجہ پرویزاشرف نے این اے 127 میں بلاول بھٹوزرداری کی شکست کے اسباب جاننے کے لیے 3 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی
-
پاکستانی پوری دنیا میں ذہانت اور محنت میں کسی سے کم نہیں ہیں، احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نگران دور کے تمام اقدامات کی تحقیقات کروانے کا اعلان
-
ایف بی آر کی تاجردوست سکیم کے حوالہ سے ٹریڈ یونینز کے نمائندوں کو متفقہ تجاویز ایک ہفتہ کے اندر پیش کرنے کی ہدایت
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ہیلتھ انشورنس کے ورکنگ گروپ کی سب کمیٹی کا ا جلاس
-
دنیا کے 13 ممالک کے وزرائے خارجہ کا رفح پر زمینی حملہ روکنے کے لئے اسرائیل کو خط
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی