ایل ڈی اے ٹیموں کا کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن،10املاک سربمہر،دو غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دیں

شہر میں غیر قانونی تعمیرات /کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے‘ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق

منگل 30 اپریل 2024 19:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کا کمرشلا ئزیشن فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز گلشن راوی کے اطراف میں کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف کارروائی کی۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر گلشن راوی میں 10سے زائد املاک کو سربمہر کر دیا۔

سر بمہر کی گئی املاک میں نجی سکول، سٹور و دیگر دکانیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے ٹیموں نے پلاٹ نمبر 423 مین سمن آباد پر غیر قانونی کمرشل تعمیر کو مسمار کر دیا۔ پلاٹ نمبر 492بی گلشن راوی پر جاری غیر قانونی تعمیر کو بھی مسمار کر دیا۔آپریشن ڈائریکٹر ٹان پلاننگ ون عائشہ مطاہر کی نگرانی میں کیا گیا۔سیل کی گئی املاک کے ذمے کمرشلائزیشن فیس کی مد میں لاکھوں روپے کے واجبا ت تھے۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پرشہر میں غیر قانونی تعمیرات /کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں