گیس چوری کریک ڈائون، مزید 661گیس کنکشن منقطع، 2کروڑ 36لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد

منگل 30 اپریل 2024 19:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید 661گیس کنکشن منقطع کر دیئے جبکہ 2کروڑ 36 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 15 گیس کنکشن منقطع کیے مزید ٹیم نے 6لاکھ 30ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

مزید 4ایف آئی آر بھی درج کی گئیں۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5 گیس کنکشن منقطع جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 3 گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔ سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 68گیس کنکشن منقطع کیے اور 24لاکھ 30ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

بہالپور میں ٹیم نے کمپریسر کے استعمال پر 12گیس کنکشن منقطع کیے گئے ۔

ساہیوال میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 2گیس کنکشن منقطع کیے گئے،فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 10ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے، شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 418جبکہ کمپر یسر کے استعمال پر 114گیس کنکشن منقطع کیے گئے، 1کروڑ 87لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ مزید 19ایف آئی آرز بھی درج کی گئی۔

گوجرانوالہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 11لاکھ 90ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ ٹیم نے مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 11گیس کنکشن منقطع کیے اور 4لاکھ 20ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 2لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ گجرات میں ٹیم نے 300کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ سرگودھا میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں