وزیرصحت کی زیرصدارت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی ہیڈ آفس میں مانیٹرنگ اتھارٹی کا اجلاس

منگل 30 اپریل 2024 19:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی ہیڈ آفس میں مانیٹرنگ اتھارٹی کا 29 واں اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف، ڈی جی پی ہوٹا پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد انور، سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر محمد ثاقب عزیز، ڈین پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر فیصل سعود ڈار، چیئرمین بی او ڈی پی کے ایل آئی پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر، ڈائریکٹر عدنان احمد و دیگر افسران نے بطور مانیٹرنگ اتھارٹی ممبران کے شرکت کی۔

محکمہ داخلہ سے مظہر حسین، نیشنل ہیلتھ ریسرچ کمپلیکس کی انچارج صائمہ ناز محسن، نائب صدر پاکستان سوسائٹی آف گیسٹرواینٹرولوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف گل اور محکمہ خزانہ سے ڈاکٹر طیب حیات نے بھی بطور مانیٹرنگ اتھارٹی ممبران کے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ذیلی ایگزیکٹو، لیگل، فنانس، ایچ آر اور پروکیورمنٹ کمیٹیوں کے قیام کیلئے برین سٹارمنگ کی گئی۔

اجلاس کے دوران سٹاف کی بھرتی اور کنٹریکٹ پالیسی 2004 اپنانے کی منظوری دی گئی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو آٹومیشن پر لے جائیں گے۔ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکار بھی بڑھا رہے ہیں۔ پی ہوٹا میں پروکیورمنٹ و دیگر قانونی معاملات میں شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے مختلف کمیٹیوں کو فعال کر دیا گیا ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کیلئے سخت قانون سازی کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے پی ہوٹا کو انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں