اپوزیشن کاپنجاب اسمبلی کااجلاس دوبارہ طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن جمع کرانے کا عندیہ

منگل 30 اپریل 2024 19:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کااجلاس دوبارہ طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن جمع کرانے کا عندیہ دیدیا۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر نے کہا کہ حکومت نے ایوان میں گندم کی نئی پالیسی دی نہیں، ایوان میں گندم پالیسی کے نام پر خانہ پری کے لئے وزیرنے محض ایک بیان دیا۔صوبائی وزیر کے راہ فرار کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں