وزیراعلیٰ کی ہدایت پرسی سی پی او لاہور کی زیرنگرانی موٹرسائیکل سواروں میں خونی ڈورسے بچاؤ کیلئے سیفٹی وائرزکی مفت تقسیم

جمعرات 28 مارچ 2024 13:17

وزیراعلیٰ کی ہدایت پرسی سی پی او لاہور کی زیرنگرانی موٹرسائیکل سواروں میں خونی ڈورسے بچاؤ کیلئے سیفٹی وائرزکی مفت تقسیم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور پولیس کی جانب سے دھاتی ڈور سے تحفظ کے لیے موٹر بائیکس پر سیفٹی وائرزکی تنصیب کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔اس ضمن میں موٹر سائیکل سواروں میں خونی ڈور سے بچاؤ کیلئے سیفٹی وائرز مفت تقسیم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے جاری اپنے بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ موٹربائیکس پر سیفٹی وائرز کی تنصیب سے قیمتی انسانی جانوں کو دھاتی ڈورسے بچانے میں مدد ملے گی۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کو دھاتی ڈور سے بچاؤ کے لئے سیفٹی وائرز تقسیم کی جا رہی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ دھاتی ڈور سے شہریوں کی حفاظت کیلئے خصوصی آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں