کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پتنگ بازی پابندی، یوم علیؓ اور ایسٹر پر انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس

جمعرات 28 مارچ 2024 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پتنگ بازی پابندی، یوم علیؓ اور ایسٹر پر انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پتنگ بازی خونی کھیل ہے۔پولیس، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ خلاف ورزی پر سخت ترین ایکشن لے رہے ہیں۔ پتنگ بازی پابندی خلاف ورزی پر لاہور میں ابتک 2ہزار جبکہ پوری لاہور ڈویژن میں 3ہزار سے زائد گرفتاریاں ہوچکی ہیں۔

لاہور میں پولیس و انتظامیہ نے 18ہزار سے زیادہ پروٹیکٹو کائٹ وائرز موٹر سائیکلوں پر نصب کروادی ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پتنگ بازی سے متعلقہ کاروبار پر مکمل طور پر کریک ڈاون جاری رکھے گی۔ مساجد، گرجا گھروں اور امام بارگاہوں میں پتنگ بازی کے خلاف آگاہی کیلئے آئمہ سے پیغامات دلائیں۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 21رمضان یوم علیؓ پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے تمام سکیورٹی اقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ ایسٹر پر چرچز کی صفائی، سکیورٹی پر ضلعی انتظامیہ، پولیس انتظامیہ مسیحی برادری کے ساتھ رابطہ میں ہے۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی، ڈی سی قصور ارشد بھٹی سمیت پولیس افسران نے شرکت کی جبکہ تمام ڈی سیز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں